ہونڈا نے نئی سی ڈی 70 پاکستان میں متعارف

اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل سی ڈی 70 کا 2022 کا ماڈل پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار نئے ماڈل میں صرف اسٹیکرز کو ہی تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ فریم اور انجن میں بھی متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں تو بتایا گیا کہ کمپنی نے اس نئی موٹرسائیکل میں 101 تبدیلیاں کی ہیں۔

ان تبدیلیوں میں نئے اسٹیکرز، ماحول دوست نشست اور ہائی پرفارمنس انجن قابل ذکر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی سی ڈی 70 کے انجن میں 43 جبکہ فریم میں 58 تبدیلیاں کی گئی ہیں.

ان میں میں ایک بڑی تبدیلی لو فریکشن پسٹن رنگز کی ہے اور پہلی بار ان رنگز کو کرومیم نائٹرائیڈ سے تیار کیا گیا ہے تاکہ انجن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

اسی طرح ہائر کمپریشن ریشو بائیک کا حصہ ہے جس سے انجن زیادہ درجہ حرارت کے خلا مزاحمت کرسکتا ہے۔

موٹرسائیکل میں نئے کلچ اسمبلی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس سے بائیک کا کلچ فریکشن بہتر ہوا ہے۔

ماحول دوست نشست کے ساتھ نئے پرکشش اسٹیکرز بھی اس موٹرسائیکل کا حصہ ہوں گے۔

سرخ رنگ کی موٹرسائیکل پر سبز، پیلے اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز ہوں گے جبکہ بلیک سی ڈی 70 میں پیلے، گولڈن اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز کا استعمال کیا گیا ہے۔

ویسے دیکھنے میں اس نئی موٹرسائیکل کا ڈیزائن پرانے ماڈلز سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتا۔

اس موٹرسائیکل میں 4 اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن موجود ہ وگا جبکہ اس کا وزن 82 کلوگرام ہوگا۔

موٹرسائیکل کے ٹینک میں ساڑھے 8 لیٹر پٹرول بھرا جاسکتا ہے جبکہ 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن موڈز موجود ہیں۔

ہونڈا کی اس نئی موٹرسائیکل قیمت 86 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں