گٹکے اور ماوے کی خرید و فروخت روکنے کیلئے رینجرز کی مدد لی جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا، ماوا اور دیگر مضر صحت اشیا کی فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث افسران کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا، ماوا اور دیگر مضر صحت اشیا کی فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے گٹکا اور ماوا کی فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فروخت میں ملوث افسران کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے گٹکے کی فروخت میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، ایسے پولیس اہلکاروں اور افسران کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ گٹکا اور ماوا کھانے والوں کو خطرناک بیماریاں لاحق ہورہی ہیں اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر گٹکے فروخت ممکن ہی نہیں ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ گٹکے اور ماوے کی خرید و فروخت روکنے کیلئے رینجرز کی مدد لی جائے جبکہ عدالت بھی رینجرز کو پولیس کی مدد کرنے کی ہدایت کرے گی۔

عدالت نے مزمل ممتاز ایڈووکیٹ کی فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

گٹکے کی فروخت میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، ایسے افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں تیار کرکے ان کی جائیدادوں کی تفصیل پیش کی جائے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے ، ، گٹکا اور ماوا کی فروخت کےخلاف کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا حکم ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی سرپرستی کے بغیر گٹکےکی فروخت ممکن ہی نہیں، گٹکا اور ماوا کی خرید و فروخت روکنے کے لیے رینجرز کی مدد لی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں