گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین نادرا طارق ملک کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات

ملاقات میں چیئرمین نادرا نے بتایا کہ 10فیصد غیر رجسٹرڈ خواتین کا فرق ختم کرنے کے لئے نادرا کےتمام 688 دفاتروں پر خواتین کے لئے مخصوص ون ونڈو کاؤنٹر بنا رہے ہیں، خواتین عملے پر مبنی نئے سینٹرز کا قیام کیا جا رہا ہے اور ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دی جائیں گی۔ جمعہ کے دن کو مختص کردہ 258 نادرا دفاتر میں صرف خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ خواتین کی رجسٹریشن میں نقل و حرکت کے مسائل کے پیش نظر نادرا نے 90 جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائل رجسٹریشن وینز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح پچھلے ھفتہ وزیراعظم پاکستان نے کیا۔

دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعےخواتین کو ان کی دہلیز پر رجسٹر کیا جائے گا: چیئرمین نادرا کی گورنر پنجاب کو یقین دہانی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اقلیتوں، عمر رسیدہ افراد معذور، قوت گویائی سے محروم افراد اور خواجہ سراؤں کے لیئے ایک ون ونڈو کاؤنٹر مختص، ایکسپریس رجسٹریشن سروس کا آغاز کیا جائے.

چیئرمین نادرا نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں بتایا کہ معذور افرار کے لیئے بھی نادرا خاص اقدامات اٹھانے جا رہا ہے جس میں نئی بھرتی میں کوٹہ کے نفاذ کو یقینی بنانا اور رجسٹریشن میں آسانیاں پیدا کرنا شامل ہے۔

تمام نادرا دفاتر میں ویل چیئر اور ریمپ کا بندوبست کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں