گجرنالے پرلیز مکانات مسمارنہ کرنےکے حکم امتناع میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے گجرنالے پر تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات مسمارنہ کرنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں گجر نالے پر تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات مسمار کرنےکے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سینٹرل اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کسی لیز مکان کو مسمار نہیں کیا، صرف تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت میں غلط بیانی کی جارہی ہے، انہوں نے لیز مکانات کو مسمار کیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب الجواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ ثبوت عدالت میں پیش کریں۔

عدالت نے مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے لیز مکانات نہ توڑنےکے حکم امتناع میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں