کےسی آر انفراسٹرکچر منصوبے کیلئے 20.7ارب روپے کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی سرکلر ریلوے کے انفراسٹرکچر منصوبے کے لیے 20 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ایکنک نے کراچی سرکلر ریلوے کے انفراسٹرکچر منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد آئندہ ہفتے رکھیں گے۔

کے سی آر منصوبے کی تکمیل کے لیے 20 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، اس منصوبے کے تحت 22 لیول کراسنگ ختم کرکے فلائی اوورز، انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے، ڈرگ روڈ سے کراچی سٹی اسٹیشن تک ٹریفک کے بہاو میں بہتری آئے گی۔

کے سی آر کے تحت 43 کلو میٹر طویل جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم متعاوف کروایا جائے گا اور ماحول دوست الیکٹرک ٹرین چلائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں