کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب  کراچی کے مختلف علاقوں  ملیر ، ماڈل ٹاؤن ، راشد منہاس روڈ،شاہ فیصل، کورنگی ،لانڈھی ،فیڈرل بی ایریا ،گلستان جوہر ،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور برنس روڈ  سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں موجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے   سندھ میں  9 سے 11 ستمبر تک گرج چمک اور تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی ، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،تھر پارکر، عمرکوٹ،سانگھڑ، میر پور خاص بدین اور ٹھٹھہ میں 9 سے 11 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں