کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز بارش

شہرقائد میں ایک طرف شدید گرمی ہے جبکہ دوسری جانب ممکنہ سسٹم کے پیش نظر ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں جیسے کورنگی ، ملیر ،لانڈھی اور گردو نواح میں ہلکی بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔

ان علاقوں میں ہونے والی بونداباندی سے ناصرف مو سم خوشگوار ہو گیا ہے بلکہ گرمی کی شدت میں بھی کچھ حد تک کمی ہو ئی ہے۔

شہر میں اس وقت بارش شدید گرمی اور مون سون ہواؤں کے زیر اثر ہو رہی ہے،شہر میں آج شام تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں اس وقت بادلوں کی شدید گرج چمک جاری ہے، شمالی اور مشرقی علاقوں میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں، سمندری طوفان کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، ڈپریشن رات تک بھارتی گجرات پہنچے گا ،اس کے بعد یہ سندھ میں داخل ہوگا ، کل شام سے شہر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ آج محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ شہرقائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی ، شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں