کراچی میں موسلا دھار بارش، برساتی نالے ابل پڑے، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی: موسلا دھار بارش کے باعث شہر بھر کے برساتی نالے ابل پڑے، جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔

تیز بارش کے باعث ضلع وسطی کی متعدد مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا ،شاہراہ عثمان پر حیدری مارکیٹ ، ناگن چورنگی اور شاد مان ٹاون کا برساتی نالہ ابل پڑا۔

فور کے چورنگی سے دومنٹ چورنگی تک سڑک کا زیر آب آ گئی، شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔ آئندہ تین روز کے دوران ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں