محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 22 اور 23 جنوری سے کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جا سکتا ہے اور اس پورے ہفتے سردی کی شدت بڑھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارش کا امکان فی الحال نہیں تاہم 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں بارش ہوسکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں حالیہ جیسی برفباری کاامکان نہیں لیکن ہلکی پھلکی برفباری ہوگی۔