کراچی میں شرپسندوں کے داخلے کا خطرہ، مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

کراچی کے اطراف کم استعمال ہونےوالی سڑکوں پر سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

سومر گوٹھ، سالو گوٹھ، نور محمد گوٹھ کی سڑک کو سفر کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ دریجی ٹریش روڈ بھی بند کردی گئی ہے۔

ان سڑکوں پر آمد و رفت پر پابندی 9 اکتوبر تک لگائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی 5 سڑکوں سے شر پسندسندھ میں داخل ہوتے ہیں۔

ان سڑکوں پر سفر کرنے پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی سفارشات کو مد نظر رکھ کر کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں