کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی بہائوالدین زکریا ایکسپریس کے پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

پاور پلانٹ بوگی اترنے سے ٹرین کی روانگی ایک گھنٹا لیٹ ہوگئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو ملتان کے لیے روانہ کیا جانا تھا، ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچ رہی تھی کہ اس دوران پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی۔ تاہم ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثے کے باوجود کراچی جانے والی ٹرینیں معمول کے مطابق چلتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں