کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ

کراچی سے اسکردو کیلئے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کو موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد میں اتار لیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 455 کراچی سے روانہ ہوئی تو اسکردو میں موسم خراب ہوگیا، طیارہ منزل کے قریب پہنچ چکا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر رخ موڑ دیا گیا۔

ترجمان ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ ایئر بس اے 320 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گئی ہے۔

اسکردو ایئرپورٹ کے مینیجر حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسکردو روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں