کراچی: سٹی کورٹ کے مال خانے میں ہزاروں کلو چھالیہ کی جگہ بھوسہ رکھنے کا انکشاف

ملزمان کے وکیل نے چھالیہ کی انسپیکشن کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نے کورٹ اسٹاف (ناظر) مقرر کیا تھا کہ برآمد ہونے والی چھالیہ کی تفصیلات کے بارے میں عدلت کو آگاہ کیا جائے۔

ناظر نے اپنی رپورٹ عدالت کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چھالیہ کی جگہ بھوسہ ملا ہے۔

عدالت نے مال خانے سے چھالیہ غائب ہونے پر ایس ایچ او لانڈھی احمد خان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی او لانڈھی عبدالخالق اور انچارج مال خانہ شرقی کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کی ہدایت بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں