کراچی: آج مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں رات میں موسم سرد اور صبح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کاامکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7 کلومیٹر فی گھنٹاہے، ہوا میں نمی کا تناسب 87فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکی دھند کے باعث ایئرپورٹ کے قریب حدنگاہ ڈھائی کلومیٹر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں