کراچی، تعلیمی اداروں میں 17سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز

کراچی میں کوروناسے بچاؤ کیلئے تعلیمی اداروں میں 17سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی اداروں میں سترہ سال اور زائد عمر کے طلبہ کو ویکسین لگے گی۔

نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے والدین سے رضا مندی سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں