ڈاکٹر عبد القدیرخان کیلئے دو قبریں تیار، تدفین سیکٹر ایچ 8 میں ہوگی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر خان کیلئے دو قبریں تیار گئی تھیں تاہم ان کی تدفین سیکٹر ایچ 8 کے قبرستان میں ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے اہلخانہ نے ایچ8 میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے۔ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ہی پڑھائی جائے گا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو ایچ8 لے جایا جائے گا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد اور ایچ ایٹ قبرستان دونوں جگہ پر تدفین کے لیے انتطامات کیے گئے تھے۔فیصل مسجد کے احاطے میں ڈاکٹر قدیرخان کی قبر تیار کی جا رہی ہے

فیصل مسجد کے احاطے میں ضیا الحق کے مقبرے کے پاس ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی قبر تیار کی جا رہی تھی۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کریں۔ فیصل مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی ہیرو کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ دفنایا جائے گا۔ جوائنٹ چیف آف سٹاف اور چاروں فورسز کے نمائندے جنازے میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور قائم مقام صدر بھی جنازے میں شرکت کریں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ نیول، ائیر فورس اور ٹین کور کے افسران اس جنازہ میں شرکت کریں گے۔ عام عوام کو بھی جنازے میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

کمشنر اسلام آباد، ایف سی اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ عمران خان کے جنازہ میں شرکت کا سیکیورٹی کی وجہ سے نہیں بتا سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں