چنیوٹ میں بچی کا ریپ و قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا مجرم کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرنیکا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے چنیوٹ میں زیادتی کے بعد بچی کےقتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

عثمان بزدار نے واقعے میں ملوث ملزم کی 48 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دےدیا اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ چھ سال کی بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

بچی کو سر پر تیز دھار آلے کے وار کرکےقتل کیا گیا تھا، بچی کی لاش دو روز قبل کھیت سے ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں