پشاوربی آر ٹی کے گارڈ اور مسافر میں جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے اسٹیشن پر سکیورٹی گارڈ اور مسافر میں ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پشاور کے ڈبگری گارڈن اسٹیشن پر بی آر ٹی ملازم اور مسافر میں جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی آر ٹی سکیورٹی گارڈ مسافر کو مار رہا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ مسافر اور عملے میں تلخی اور ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں