پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بن گئی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی سارہ گل نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے امتحان پاس کیا۔ خواجہ سرا سارہ گل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان پاس کیا ہے۔
سارہ مختلف تنظیموں کی عہدیدار بھی ہیں۔
سارہ گل نے اپنی تعلیم جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے حاصل کی، جے ایم ڈی سی جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ادارہ ہے.
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سرا سارہ گل کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے اور میں نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے۔
ڈاکٹرسارہ گل نے مزید کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمت نہ ہاریں، اگرمیں ڈاکٹر بن سکتی ہوں تو کوئی بھی محنت کر کے آگے بڑھ سکتا ہے.
انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے دباؤمیں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں، یہ ابھی شروعات ہے آگے جا کرانشااللہ بہتری آئے گی۔