پاکستان کی حکومت اور عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز میں مسجد پر دہشتگرد حملہ ہوا جس پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا پاکستان کی قندوز، افغانستان میں مسجد پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مسجد پر خوفناک دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پر زور انداز میں مذمت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں