پاک فضائیہ کا سی ون 30 طیارہ امداد لے کر کابل پہنچ گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔
افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد نے بتایا کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے، ہم 26 میٹرک ٹن امدادی اشیاء دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی ادویات اور خوراک پر مشتمل امدادی سامان کا ایک طیارہ کابل بھیج چکا ہے۔