پاکستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کمیٹی میں افغانستان کی اب تک کی صورتحال پر اراکین کو اعتماد میں لیا، میں نے کمیٹی میں موجود اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکین موجود تھے جن سے نشت اچھی رہی، اس وقت تک پاکستان اور دفتر خارجہ نے جو کردار ادا کیا چاہے امن، انخلاء یا چاہے انسانی بنیادوں پر امداد کی بات ہو اس کو سراہا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جتنے اقدامات اٹھائے گئے ہیں بشمول میں 4 ملکی دورے پر میں نے انہیں اپنا تجزیہ پیش کیا، تجزیہ میں بتایا ہے کہ افغانستان پر ایک کوارڈینیٹڈ حکمت عملی بنائی گئی ہے، ان اقدامات کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں