پاکستان ٹیلی ویژن کی57 ویں سالگرہ کل26 نومبربروز جمعة المبارک کو منائی جائیگی۔
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے 26 نومبر1964 کو لاہور سے اپنی نشریات کا آغاز کیا اوراسے پاکستان کے پہلے ٹیلی ویژن کا اعزاز حاصل ہوا، اس منصوبے کا آغاز جاپان کے تعاون سے1961 میں ہواتھا۔
لاہور کے بعد اسلام آباد ،کراچی ، پشاور ،کوئٹہ اور ملتان میں بھی ٹی وی سنٹرقائم کئے گئے،1975سے پی ٹی وی نے رنگین نشریات کا آغاز کیا1977 ۔ 78 میں پی ٹی وی کے زریعے پاکستان نے پہلی مرتبہ کرکٹ میچ براہ راست دکھائے، 1980کے عشرے میں پی ٹی وی کادائرہ کار پاکستان کے 90 فیصد علاقوں میں پھیل گیا.
پی ٹی وی نے ڈرامے ،موسیقی ، مزاحیہ پروگرامز ،بچوں کے پروگرامز،کوائز پروگرامز، مشاعروں اور مذہبی پروگرامز سمیت کئی یادگار پروگرام ٹیلی کاسٹ کئے جن میں خداکی بستی ، ان کہی ، تنہائیاں ، نیلام گھر ، ففٹی ففٹی ،اندھیرا جالا اور سوناچاندی قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ انٹرٹینمنٹ ،نیوز اور سپورٹس سمیت پی ٹی وی کے کئی چینل کام کررہے ہیں۔