فواد چوہدری نے پاکستان ٹیلی ویژن کو 57 ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پرجاری اپنی ٹوئٹ میں سرکاری چینل کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ 1961 میں سید واجد علی نے انجینئرعبیداللہ کو ایک پرائیویٹ ٹی وی کھڑا کرنے کا ٹاسک دیا، صدر ایوب کو یہ آئیڈیا اتنابھایا کہ انہوں نے اسے حکومت کی زیر سرپرستی لےلیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ریڈیو پاکستان میں ایک ٹینٹ میں عبیداللہ اور ان کی ٹیم نے اس ادارے کی بنیاد رکھی۔
پاکستان ٹیلی ویژن کو 57ویں سالگرہ مبارک! 1961 میں سید واجد علی نے انجینئر عبیداللہ کو ایک پرائیویٹ ٹی وی کھڑا کرنے کا ٹاسک دیا صدر ایوب کو یہ آئیڈیا اتنابھایا کہ انھوں نے اسےحکومت کی زیر سرپرستی لےلیا ریڈیو پاکستان میں ایک ٹینٹ میں عبیداللہ اور ان کی ٹیم نے اس ادارے کی بنیاد رکھی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 26, 2021