پاکستان نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبر دارکردیا

پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبر دار کیا ہے کہ اگر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی پروازوں کو کویت میں آپریشن کی اجازت نہ دی گئی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آ سکیں گی۔

نجی ٹی وی مطابق کویت میں قومی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کے معاملے پر سی اے اے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے، کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے کویتی اتھارٹی کو خبر دار کر دیا گیا ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق کورونا صورتحال کے باوجود کویتی پروازیں بلا رکاوٹ پاکستان آرہی ہیں،پی آئی اے کوکویت آپریشن کے لئے کئی بار درخواست کی گئی مگر ہماری درخواست کو نظر انداز کیا گیا اور خط کا جواب بھی نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں