پاکستان میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حاصل ہوا ہے، چوہدری پرویزالہٰی

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حاصل ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی سے صدر مسلم لیگ سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں چوہدری زید بن سرور ایڈووکیٹ اور مہد اظہر وڑائچ بھی موجود تھے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز بیرون ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،اوورسیز ووٹ کا حق ملنے سے بہتر قیادت کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، یہ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں، پاکستان میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حاصل ہوا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ پاکستانی آباد ہیں، پاکستان کے بیشتر فلاحی اداروں جن میں صحت، تعلیم، روزگار فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرر ہے ہیں۔

چوہدری اظہر وڑائچ کو سعود عرب میں پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

دوسری جانب چوہدری اظہر وڑائچ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے دن رات محنت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پارٹی پرچم بلند کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چوہدری اظہر وڑائچ کو پارٹی خدمات پر اعزازی شیلڈ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں