پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سے کی جانے والی کال سستی کردی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آؤٹ گوئنگ کال (یعنی اپنے موبائل سے کسی دوسرے موبائل پر کی جانے والی کال) پر موبائل ٹرمینیشن ریٹس (MTR) 70 پیسے سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کردی گئی۔
پی ٹی اے کے مطابق یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ (MTR) 50 پیسے فی منٹ ہوگا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔
پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 40 پیسے فی منٹ تک کردیا جائے گا جبکہ جولائی 2023 کے بعد اسے 30 پیسے کردیا جائے گا اور ان اقدامات کے بعد صارفین آف نیٹ کالز پر بھی مزید رعایتیں حاصل کرسکیں گے اور کمپنیز نئی آفرز سامنے لائیں گی۔