پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ترجمان پاک بحریہ

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں