‘پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے’

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہےکہ دی اکانمسٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ دی اکانمسٹ کی رپورٹ کے بعد عوام حکومت سے پوچھ رہی ہے کیا اب بھی پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے ؟

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کہہ رہی پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں، آئے روز کابینہ ارکان کے مہنگائی متعلق مضحکہ خیز بیانات سامنے آتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں