پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا قیام ،نوٹی فکیشن جاری

اکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آرڈیننس کے تحت سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کا نفاذ 23اگست 2021سے ہوا، اسی کے ساتھ سول ایوی ایشن آرڈیننس کا نفاذ بھی اسی روز سے ہوگیا،سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اتھارٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا.

نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں اتھارٹیز حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہوائی اڈوں کے انتظامی معاملات کو دیکھے گی جبکہ فضائی معاملات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں