پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی کوہ پیما سِرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے نیپال کی دھاولاگیری چوٹی کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سِرباز خان ناصرف 8ہزار 167 میٹر بلند دھاولاگیری سر کرنے والے پہلے پاکستانی بنے ہیں بلکہ وہ 8 ہزار میٹر کی نو مختلف چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا میں اس وقت مجموعی طور پر 14 چوٹیاں آٹھ ہزار میٹر سے بلند ہیں، پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نویں 8 ہزار میٹر بلند چوٹی کو سر کیا ہے۔

سِرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوہٹسے، براڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ماؤنٹ ایوریسٹ اور جی ٹو بھی سر کرچکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما سر باز خان دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔

انہوں نے نیپال کی 8 ہزار 91میٹر بلند اناپورنا چوٹی ساتھی کوہِ پیما جوشی کے ہمراہ رواں برس اپریل میں سر کی تھی.

بعد ازاں ماہِ مئی میں سرباز خان نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں