ٹیسٹ کے ذریعے 46 ہزار اساتذہ بھرتی کریں گے: محکمہ تعلیم سندھ

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے سکھر کے تحت اساتذہ کی بھرتی کے لیے صوبے بھر میں ٹیسٹ کے ذریعے 46 ہزار اساتذہ بھرتی کیئے جائیں گے۔

صوبائی محکمۂ تعلیم نے بتایا کہ صوبے کے 6 اضلاع میں 19ستمبر تک ٹیسٹ لیئے جائیں گے، کراچی میں 13 ستمبر سے ٹیسٹ شروع کیئے گئے ہیں۔

ضلع کورنگی اور جنوبی کے امیدواروں کے ٹیسٹ 13 ستمبر کو لیئے گئے، 14ستمبر کو ضلع ملیر اور غربی کے امیدواروں کے ٹیسٹ لیئے گئے جبکہ آج ضلع شرقی اور کیماڑی کے امیدواروں کے ٹیسٹ لیئے جا رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ضلع وسطی کے امیدواروں کے ٹیسٹ کل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں