ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

شورکوٹ کینٹ : نائٹ کوچ ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ۔
ریلوےکراسنگ پھاٹک پر سلطان باہو جانے والی دو بسوں میں تیز رفتاری اور مقابلہ بازی کے دوران زائرین سے بھری ایک بس پھاٹک سے جا ٹکرائی ۔
دوسری طرف سے کراچی سے فیصل آباد جانے والی نائٹ کوچ ٹرین بھی پھاٹک کے قریب تھی ۔
پھاٹک مین( مظہر) نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھ کلومیٹر بھاگ کر ٹرین کو سرخ جھنڈی دی اور نائٹ کوچ ٹرین رکوائی ۔
سامنےسے آتی ٹرین کو دیکھ کر کئی مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں اور خواتین نے بچوں کو بھی نیچے پھینک دیا ۔
کچھ مسافر معمولی زخمی بھی ہوئے ۔
پٹرولنگ پولیس کے شفٹ انچارج ساجد رضا موقع پر پہنچے اورپھاٹک توڑ کر ریلوے ٹریک کے اوپر کھڑی بس کو واپس پیچھے دھکیل کر ٹریک کلئیر کروایا ۔
مسافر بسیں سیالکوٹ سے سے بک تھیں جو پاکپتن سے ہوکر دربار سطان باہو جارہی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں