وفاقی وزیر داخلہ آج دورہ کراچی پر پہنچے گے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مراکز کا دورہ کریں گے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جامع مسجد سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعے کے روز مسجد کی توسیع ہوئی ہے، میرشکیل کی والدہ کے لیے بھی دعا کی ہے، مسجد میں 8 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس میں صعف اللہ رسول کا نام لیا جاتا ہے سوائے دو چار کو چھوڑ کر، جب تک مساجد مدارس آباد ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ امریکی پارلیمنٹ میں بل آیا ہے ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوگا، پاکستان پر ماضی میں بھی پابندی رہی ہے، ہماری مسلح افواج موجود ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا تھا کہ ترین صاحب نے کہا ہے پیٹرول دنیا میں 40 سے 80 پر ہوگیا ہے، دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمت بڑھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں