وفاقی وزارتِ تعلیم کے وفاقی نظامت تعلیمات کے زیرِ انتظام کام کرنے والے تمام 33 کالجز کو فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے تمام سرکاری ماڈل، ایف جی سیٹ اپ کے کالجز کا انتظام ایف ڈی ای سے واپس لے لیا گیا، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو میئر اسلام آباد کے تحت کرنے کے بعد وفاقی وزارتِ تعلیم کا نوٹفکیشن آگیا۔
وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق آرڈیننس کے تحت وفاقی نظامت تعلیمات میئر اسلام آباد کے زیر انتظام کر دیا گیا ہے۔