وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

‏پی ایم ڈی اے پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کوآگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف چئیرمین قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی۔

یہ سب کمیٹی مسلم لیگ ن لیگ کی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔

سب کمیٹی کاآج پہلا اجلاس خودبلاکر عین وقت پرملتوی کردیا گیا۔

پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیاہے۔

‏سب کمیٹی کے اجلاس کو ملتوی کرکے مریم اورنگزیب سمیت اپوزیشن پارلیمان کے فورم کو خود بے توقیر کررہے ہیں ۔
انکے لئےمیڈیا کی ڈویلپمینٹ ، فیک نیوز کے خاتمہ اور ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی نوکریوں کے تحفظ، بروقت تنخواؤں کی ادائیگی کے لئے موثر قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں