وزیر اعظم عمران خان نے عمر شریف کے علاج کی حامی بھر لی: شہباز گل کی تصدیق

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عمر شریف کی مالی امداد کی ہامی بھر لی، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے معروف اداکار کو بیرونِ ملک بھیجنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے علاج کی خاطر بیرونِ ملک جانے میں مالی امداد کی اپیل کی۔

مشہورومعروف ٹی وی و اسٹیج ایکٹر اور کامیڈین عمر شریف کچھ عرصے سے علالت کے باعث شوبز انڈسٹری سے غائب رہے۔ حال ہی میں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں عمر شریف بیمار نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں