وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات

ملاقات میں‌ باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورراولپنڈی کے ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال کیا گیا.

عثمان بزدار اورشیخ رشید کا بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور دونوں رہنماؤں کی جانب سے زلزلہ متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا.
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تین برس کے دوران صرف عوام کی خدمت کی ہے۔ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔
پنجاب میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا ہے، راولپنڈی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،مخالفین نے تین برس میں صرف پراپیگنڈا کیا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیا۔

شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں – کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکاہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اورپرنسپل سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں