وزیراعلیٰ بلوچستان سے ناراض کابینہ کے 5 اراکین کا مستعفی ہونےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ناراض صوبائی کابینہ کے 5 اراکین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے 3 وزرا اور 2 مشیروں نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا ہے، وزرا اور مشیروں نے اپنے استعفے ظہور بلیدی کے پاس جمع کرادیے ہیں، کابینہ سے سردار صالح بھوتانی پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

خیال رہےکہ ناراض اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام تک مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اتحادیوں کی جانب سےدی گئی ڈیڈلائن ختم ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے24 میں سے 11 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، اتحادی جماعتوں بی این پی عوامی اور پی ٹی آئی کےایک ایک رکن اسمبلی نے بھی جام کمال خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں