وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلٰی آفس پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے لاہور پہنچ گئے اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جن کے دوران اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران اورمقامی عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں