وزیراعظم آج شیخوپورہ میں ملک کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کرینگے

وزیر اعظم عمران خان آج شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں ملک کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔

رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جسے سینسر اور نگرانی کے نظام سے لیس کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینگے۔

وزیراعظم لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے ، جہاں انہیں صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں