وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بات چیت میں کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ 40 سال بعد افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع ملا ہے تو مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری کو افغان عوام کا ساتھ دینا چاہیے۔

وزیراعظم نے امیر قطر سے بات چیت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو کے لیے معاشی تعاون بھی جاری رکھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری مہاجرین اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور مل کر کام پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت میں قطر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا ابھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں