ورلڈ بیچ ریسلنگ ،انعام بٹ کی کامیابیوں سلسلہ جاری

پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔ یونان میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلوں میں پاکستان کی 2 رکنی ٹیم انعام بٹ پہلوان اور زمان انور حصہ لے رہے ہیں۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلوں میں انعام بٹ پہلوان نے 90 کلو کیٹیگری کے پہلے روز کے مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کو 0۔1 اور دوسرے مقابلے میں جارجیا کے پہلوان کو 1۔0 کے مقابلے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

اوپن کیٹیگری کے مقابلوں میں زمان انور نے ترکی کے پہلوان کو 5۔1 اور رومانیہ کے پہلوان کو 3۔0 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

پاکستانی 2 رکنی ٹیم کی بہترین کارگردگی نے حریف پہلوان کو چت کردیا۔ انعام بٹ آج کوارٹر فائنل میں رومانیہ کے پہلوان اور زمان انور کا آذر بائیجان کے پہلوان سے مقابلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں