ورلڈ بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا قرض جاری کردیا

ورلڈ بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا قرض جاری کردیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے قرض وصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی بینک کی 6 شرائط پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے توانائی کے سیکٹر کی شرائط پر عملدرآمد کیا اور بجلی کی سبسڈی پر نظرثانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گردشی قرضے روکنے کے لیے اقدامات کیے، رقم سستی اور کلین انرجی پروگرام کی مد میں فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قرض کی رقم سے بجٹ سپورٹ اور ایکسچینج ریٹ مستحکم بنانے سے مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں