نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا

نیپرا نے سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔

پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگا دیا گیا۔ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 18 روپے سے بڑھ گئی۔

30ستمبر کو 1.62 روپے فی یونٹ سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی معیاد ختم ہوگئی۔ یکم اکتوبر سے 1.65 روپے فی یونٹ سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ عائد کردی گئی۔

نیپرا نے فیول پرایس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں