نوشہرہ:سکول و کالجوں کے طلباء میں ٹریفک آگاہی مہم شروع

سیف علی خان DSP ہیڈکوارٹر کا مختلف سکولوں کا دورہ۔ٹریفک کے قوانین اور اُصولوں پر تفصیلی بریفنگ۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر نوجوان نسل کو ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل سے منع کرنے اور ٹریفک قانون سے آگاہی دینے کے حوالے سے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سیف علی خان DSP ہیڈ کوارٹر اور انچارج ٹریفک جمیل شاہ خان نے آج امانگڑہ میں مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران طلباء کو ون ویلنگ کے نقصانات،روڈ کراس کرنے کے اُصول اور ٹریفک قوانین کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

طلباء میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔آگاہی مہم کا مقصد نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرکے ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور منظم ٹریفک کے نظام کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں