نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا، مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا ہے، ہم نے نجی اسکولز میں جو نصاب پڑھایا جا رہا ہے اس کی این او سی کی بات کی ہے کیونکہ نجی اسکولز میں سرکاری نصاب نہیں پڑھایا جاتا ہے۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے والدین کو مطمئن کرنا اہم ہے جبکہ نجی اسکولز کو ان کے اپنے نصاب پڑھانے سے نہیں روکا اور صرف ہم نے یہ کہا ہے کہ نجی اسکولز جو نصاب پڑھا رہے ہیں ان کی این او سی لیں۔ مراد راس نے کہا کہ نصابی کتابوں پر تصاویر کو متنازع نہ بنایا جائے۔

ہمارے ملک میں 10 قسم کے نصاب پڑھائے جا رہے تھے جبکہ دنیا کے اکثر ممالک میں ایک ہی نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جنرل نالج کو اردو میں رکھا ہے اور ہم تعلیمی اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے وقت لگے گا لیکن نتائج اچھے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں