میر علی میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد صفی اللہ غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل اور 2020 میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگرد صفی اللہ سکیورٹی فورسز پرآئی ای ڈی حملوں اور ان کی منصوبہ بندی، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آڑ کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں