میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 63واں یوم شہادت آج بروز اتوار 8 اگست کو منایا جارہا ہے۔ ان کے یوم شہادت کے موقع پر ملک کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے گئے۔

میجر طفیل محمد شہید پاک فوج کے دوسرے آفیسر تھے جن کو نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ وہ22 جولائی 1914 کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور 1943 میں انہوں نے 16پنجاب ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ اپنی بٹالین اور سول آرمڈ فورسز میں مختلف عہدوں پر فرائض کی انجام دہی کے بعد میجر طفیل محمد شہید کو 1958میں ایسٹ پاکستان رائفلز میں بطور کمپنی کمانڈر تعینات کیا گیا۔

میجر طفیل محمد شہید کی بے مثال جرات اور بہادری پر ان کو پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’’ نشان حیدر‘‘ سے نوازا گیا۔میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت کے موقع پربورے والا میں ان کے مزار پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی ۔ تقریب میں اعلی فوجی و سول حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں