لاہور میں مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کے واقعے کے مرکزی ملزم ریمبو نے ٹک ٹاکر عائشہ کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان کیس میں گرفتار ریمبو اور دیگر ساتھیوں کو آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت میں ریمبو نے بتایا کہ میری اور عائشہ کی غیر اخلاقی تصویر اور ویڈیو ایک سال پرانی ہیں میں پہلے بھی آگاہ کر چکا لڑکی کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ہمارے درمیان جو کچھ ہوا اور جو بھی رشتہ تھا باہمی رضا مندی سے تھا۔
ریمبو کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری ٹیم کو بے گناہ گرفتار کیاگیا ہے یہی میری بے گناہی کے گواہ ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ عائشہ اکرم نے مجھ سے کہا کہ جتنے بھی ملزم پکڑے فی کس پانچ پانچ لاکھ لیں گے، میں نے اسے کہا پیسے کے پیچھے نہ بھاگو۔
ریمبو کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ نے مجھے دھمکی لگائی جو کہتی ہوں وہ تم نہ کیا تو جیل کی ہوا کھلاؤں گی۔
بعدازاں گریٹر اقبال پارک واقعہ میں گرفتار مزید 8 ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزموں کو دوبارہ 13 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے